راولپنڈی:
پولیس اہلکاروں کے ظلم کا شکار خاتون رافعہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جس میں خاتون نےانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
چند روز قبل راولپنڈی میں 4 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون رافعہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیاگیا۔ اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز سٹیچو لبرٹی دوست کے ساتھ سحری کے لئے آئی تھی کہ چار پولیس کانسٹیبلز نصیر، راشد منہاس، عظیم اور عامر نے گن پوائنٹ پراپنی سفید گاڑی میں بٹھالیا اورجبری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں ہاسٹل کے باہر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
بیان ریکارڈ کرانے سے قبل متاثرہ خاتون نے ایکسپریس سے گفتگو میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تعاون کر رہی ہے، کیس میں راضی نامہ نہیں کروں گی، میرے ساتھ ظلم ہوا،صرف انصاف چاہتی ہوں۔ دوسری جانب عدالت نے چاروں ملزمان کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے کر ملزمان کو 28 مئی کوپیش کرنے کاحکم دیا ہے