پی ایس ایل کی 2 فرنچائزز نے بورڈ کی ناک میں دم کر دیا پی ایس ایل کی 2 فرنچائزز نے بورڈ کی ناک میں دم کر دیاشیئرٹویٹ


کراچی: 

 پی ایس ایل کی 2 فرنچائزز نے پی سی بی کی ناک میں دم کر دیا۔

اثرورسوخ کی مالک 2 پی ایس ایل فرنچائزز ابتدا سے ہی کرکٹ بورڈ کیلیے دردسر بنی ہوئی ہیں، چوتھے ایڈیشن میں بھی انھوں نے اپنی مالی ذمہ داریاں مکمل نہیں کیں اور اب بھی بورڈ کو کچھ رقم دینا ہے، اس میں نیا اضافہ اب ہوا جب پی سی بی کی ایک پارٹنر  کمپنی نے خط لکھ کر شکایت کی کہ مذکورہ دونوں فرنچائزز نے اس کو واجب الادا رقم ادا نہیں کی جو تقریباً 5 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

قوانین کے مطابق ایونٹ شروع ہونے سے قبل ایسا کرنا تھا مگر بار بار کی یاد دہانیوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا،مذکورہ پارٹنر  نے اسی بات کو جواز بنا کر پی سی بی کے معاہدے کی رقم بھی روک لی۔

بورڈ پی ایس ایل فور کے اکاؤنٹس مکمل نہ ہونے کا ایک جواز اس مسئلے کو بھی قرار دے رہا ہے،بااثر فرنچائزز ٹیکس کی رقم دینے سے بھی گریزاں ہیں اور طلبی پر جواب ملتا ہے کہ ’’ہماری حکومت سے بات ہوگئی ٹیکس معاف ہو جائے گا‘‘ البتہ تحریری طور پر ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

کرکٹ بورڈ اب عید کے بعد پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ طلب کر رہا ہے جس میں تمام امور زیر غور آئیں گے، فرنچائزز نے بھی سینٹرل پول سے آمدنی کے حصے کی پہلی قسط نہ ملنے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے گذشتہ دنوں ایک مشترکہ خط بھی لکھا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں