بریگزٹ ڈیل: جون میں دوبارہ پارلیمانی رائے شماری کرانے کا فیصلہ


لندن: (ویب ڈیسک) بریگزٹ ڈیل پر برطانیہ میں آئندہ ماہ جون میں ایک مرتبہ پھر پارلیمانی رائے شماری ہو گی۔

وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ جولائی کے اواخر میں گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پارلیمانی سرگرمیوں میں وقفہ آ جائے گا اور چاہتی ہوں اس سے قبل ہی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کر لیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھریسامے کی ملکی پارلیمان سے یورپی یونین کیساتھ کیے گئے معاہدے کو منظور کرانے کی اب تک تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ یورپی یونین سے نکلنے کے لیے برطانیہ کے پاس اکتوبر تک کا وقت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں