لندن:
چھکوں کے بادشاہ اور کرکٹ کے یونیورس باس کہلانے والے کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ ورلڈ کپ کے لیے یوگا کے ذریعے فٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ آرام اور سکون کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں کرس گیل نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 39 سال کی عمر میں خود کو فٹ رکھنے کےلیے وہ اپنے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے جم جانا چھوڑ دیا ہے، اب صرف اور صرف یوگا کرنے کے ساتھ مالش کراتے ہیں اور پھر آرام کرتے ہیں۔
کریئر کے پانچویں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز کہتےہیں کہ میرے نزدیک سب سے اہم ذہنی سکون اور یکسوئی ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے میرا جسم اور میری فٹنس بہت مدد کررہی ہے۔ اب اپنے فینز کے لیے کھیلنا ترجیح ہے، یقین ہے کہ ورلڈکپ میں اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی جیت میں بھی اپنا کردار اداکرسکوں گا۔