مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت سے مزید 5 کشمیری شہید


سری نگر: 

ضلع پلواما اور باوہ مولہ میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں نصیرپنڈت، عمر میر اور خالد احمد کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیونافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

ضلع بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی چل بسا۔

دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں