چینی لڑکوں کی شادیاں، ان ارائیول ویزا دینے والی کمپنیوں کا ریکارڈ طلب


 لاہور: 

 چینی لڑکوں سے شادیوں کے معاملے پر ایف ائی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیعکرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ان ارائیول ویزا دینے والی کمپنیوں کا ریکارڈ لاہور چمبر اف کامرس سے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور چیمبر آف کامرس کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ ان 11 کمپنیوں کا ریکارڈ  فراہم کیا جائے جن کی درخواستوں پر چینی باشندے پاکستان آئے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوگا کہ  کمپنیوں کے نام پر آنے والے چینی شہری بزنس کے لیے آئے تھے یا پاکستان آنے کا مقصدصرف شادی کرنا تھا۔لاہور ایئرپورٹ پر جن چائنیز کو ان ارائیول ویزے جاری کیے گئے ان کی تعداد سو سے زائد ہیں۔

دریں اثنا فیصل آباد کی مقامی عدالت نے چینی فراڈ شادی گینگ کے 6ایجنٹوں کو ایف آئی اے کی تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 31چینی ملزمان پہلے ہی سے ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے  پادری زاہد ، ایجنٹس قیصر ، کاشف ، سنیل ، شان اور یاسر کوڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں