کراچی:
آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا تھا، بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔