لندن: میئر لندن صادق خان کو جان سے مارے جانے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کو جان سے مارے جانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کی مستقل حفاظت کے لیے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2016 میں بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد صادق خان کو دھمکیوں میں اضافہ ہوا اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سٹی ہال نے میئر لندن کو دھمکیوں کے 17 کیس پولیس کے حوالے کئے۔
صادق خان نے اپنے بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کمیونیٹیز کو تقسیم کرنے کے لیے دہشت گرد حملہ بھی کر سکتے ہیں۔