کراچی:
عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس میں گرفتار ملزمہ ثوبیہ، ملزم احمر شہزاد، عاطف جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو غلط انجکشن سے نشوہ ہلاکت کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے ریماکس دیے کہ ملزمان نے نشوہ کو غلط انجکشن لگانے کا اعتراف کیا ضمانت نہیں دے سکتے۔
عدالت نے ملزم ولید الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے