پاکستانی سمندری حدود میں آنے والے 22 بھارتی ماہی گیر گرفتار


کراچی: 

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارتی ماہی گیروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،بھارتی ماہی گیروں کی یہ کشتیاں بین الاقوامی سمندری حدودکو عبور کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کے شکار کیلیے داخل ہوئی تھیں۔

میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری جہازوں ہنگول اوربسول جبکہ تیزرفتارکشتیوں نے بھی حصہ لیا، کارروائی کے دوران 22 بھارتی ماہی گیروںکوگرفتار کیا گیا،ان کی 4 کشتیوں کوقبضے میں لے لیا گیا بعد ازاں گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان میری ٹائم کے مطابق ایم ایس اے سمندر میں واحد قانون نافذکرنیوالا ادارہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی سمندری حدود میںکسی بھی غیرقانونی عمل کی روک تھام کا مکمل طورپرذمے دار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں