داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہدا کی تعداد 12 ہوگئی


لاہور  : 

داتا دربار خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

لاہور میں داتا دربار میں ہونے والے خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق مدثر کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی، مدثر لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والا مزید ایک اہلکار گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں