ممبئی:
بھارتی کھلاڑیوں کی فیملیزپاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گی۔
بی سی سی آئی نے اپنے پلیئرز اور معاون اسٹاف کو میگا ایونٹ کے دوران صرف 15 روز کیلیے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 21 دنوں کے بعد ہی انھیں جوائن کرپائیں گی، اس طرح 16 جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کے موقع پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور دیگر موجود نہیں ہوں گی۔