قومی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں حصہ لینے کے لیے برازیل روانہ ہوگئے۔
کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین انعام بٹ اور کوچ محمد ریاض اسلام آباد سے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو ئے، ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے 10 اور 11 مئی کو ریو ڈی جنیرومیں شیڈول ہیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز ورلڈ بیچ مقابلوں کا کوالیفائنگ راونڈ بھی ہیں جن کی میزبانی امریکہ کرے گا۔
انعام بٹ کا کہناہے کہ انہوں نے سخت محنت کرکے اپنے وزن میں 10 کلو گرام کی کمی کی ہے، تیاری توبھر پور ہے، قوم سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی کامیابی کے لیے دعا کرے