اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش


اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار فیروز خان نامور اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی۔

اداکار نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے کچھ ہفتے قبل ہی خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد ہی ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، ایسے میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوشخبری بھی سنادی۔

فیروز خان نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ’اس جمعے اللہ نے مجھے بیٹے کے تحفے سے نوازا ہے’۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی پھوپھی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کی کہ ’ الحمدللہ، میرا ایک اور فیروز آگیا‘۔

بیٹے کی پیدائش پر فیروز خان کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

اداکار نے فی الحال بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی اور نہ ہی نام کا اعلان کیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں