جہلم میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین میں اچانک آگ لگنے سے 8 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
وین میں سوار 16 میں سے 8 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی مسافر کے مطابق چلتی وین میں اچانک آگ لگی جب کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ یا گیس سیلنڈر کی لیکج ہوسکتی ہے۔