یوکرین کے صدارتی انتخابات میں کامیڈین ولادمیر زیلنسکی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔
ولادمیر زیلنسکی نے یوکرین کے موجودہ صدر پیٹروپوروشنکو کو شکست سے دوچار کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق زیلنسکی نے 73 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف پیٹرو پوروشنکو صرف 24 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
ولادمیر زیلنسکی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔
پیٹروپوروشنکو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی ابھی ناتجربہ کار ہیں اور وہ روس کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
روس کے وزیراعظم دمتری میدودیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں زیلنسکی مضبوط، ایماندارانہ اور حقیقت پسندانہ فیصلے کریں۔
انہوں نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ زیلنسکی الیکشن مہم کے دوران کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔
وزیراعظم دمتری میدودیو نے کہا کہ یوکرین کے پاس روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔