میرا نکاح پر نکاح کیس؛ عدالت نے فریقین کو طلب کرلیا


لاہور: 

سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کی جانب سے خود کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے 27 اپریل کو طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے نکاح پر نکاح کیس میں میرا کی اپیل پر سماعت کی، وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، عدالت نے وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دوبارہ 27 اپریل کو طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نکاح پر نکاح کیس؛ عدالت کا اداکارہ میرا کو طلبی کا نوٹس

اسکینڈل کوئین نے اپنے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا حالانکہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی نہیں، اس نے عتیق الرحمان سے کوئی شادی نہیں کی اورعتیق الرحمان عدالت کو گمراہ کررہا ہے۔ اداکارہ میرا نے استدعا کی کہ عدالت فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیملی عدالت نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کو میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں