ماہرہ خان نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی


کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شامل اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی۔

ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لیے گیت ’مورے سیاں‘ کی یہ پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ ایک خوب صورت جگہ کے وسط میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے بیٹھی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اُن کا یہ انداز اور لباس امراؤ جان ادا سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت کچھ اظہا رکرنا چاہتی ہوں لیکن میں اپنے اس گانے کے بارے میں صرف یہی کہوں گی یہ محبت اور لگن کا پھل ہے اس گانے کی یہ جھلک میری اور عاصم رضا کی طرف سے آپ لوگوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ماہرہ خان اس فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں