صاف پانی کیلئے فلٹر کی صفائی بھی ضروری ہے


 گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں اکثر و بیشتر تبدیل ہوتی رہتی ہیں، کبھی یوں ہی بلا وجہ اور کبھی ضرورت کے سبب لیکن جن گھروں میں واٹر فلٹر استعمال کیے جاتے ہیں وہاں لوگ انہیں تبدیل کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔

پینے کے صاف پانی  کے مسائل بڑھنے کی وجہ سے کچھ لوگوں نے بوتل کے پانی کا انتخاب تو کچھ نے گھروں پر صاف پانی کے لیے فلٹر لگوا لیے ہیں۔

لیکن ہوتا کچھ یوں ہے کہ اکثر لوگ فلٹر لگوانے کے بعد بھول جاتے ہیں کہ اس کی صفائی اور اس کے کچھ حصوں کی تبدیلی بھی صاف پانی کے حصول کے لیے ضرروی ہے۔

ہونا تو یہ چاہیے کہ گھر پر استعمال ہونے والی پانی کی مقدار، پانی کے معیار یہ دیکھتے ہوئے کہ پانی بورنگ کا ہے یا براہ راست نلکوں میں آتا ہے، 3 یا 6 ہفتوں میں فلٹر کے حصوں کی تبدیلی ہونی چاہیے اور صفائی کوشش کر کے ماہانہ بنیادوں پر کرنی چاہیے۔

فلٹر سے حاصل ہونے والے پانی کا پریشر، بدلا ہوا ذائقہ یا اچانک سے محسوس ہونے والی بو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اب فلٹر پر کام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

طویل عرصے تک فلٹر کی صفائی کو نظر انداز کرنے سے ایک دن یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو تمام کا تمام فلٹر ہی تبدیل کرنا پڑ جائے۔

فلٹر کی صفائی کو نظر انداز کرنے سے پینے کے صاف پانی کا حصول وہم ہی رہ جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں