اسرائیل کے عام انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ، کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی


مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے مخالف جماعت وائٹ اینڈ بلیو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے تاہم حتمی نتائج سے قبل تمام جائزے نیتن یاہو کے حق میں جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے لیے گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی تاہم کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسی۔

اسرائیلی ٹی وی چینلز کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی اور مخالف امیدوار بینی گینٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی نے 35، 35 نشستیں حاصل کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو دائیں بازو کی دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے، اگر وہ اس مقصد میں کامیاب ہوگئے تو وہ اسرائیل کی تاریخ کے پانچ بار وزیراعظم بننے والے واحد شخص ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے مخالف امیدوار بینی گینٹز، دونوں ہی کی جانب سے کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم حتمی نتائج آج کسی بھی وقت متوقع ہیں۔

بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کرنے والے سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز کو سابق وزیر خزانہ اور ٹی وی سے وابستہ شخصیت ییر لیپڈ کا اتحاد حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں