آرمی چیف سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت حال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے امور پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں