کراچی: پاکستان کی سب سے کامیاب نان ہالیڈے فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے سیکوئل کا اعلان ہو گیا۔
کراچی میں فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کے 50 کروڑ کا بزنس کرنے کی خوشی میں تقریب رکھی گئی جس میں فلم کے ہیرو اور پروڈیوسر راک اسٹار علی ظفر نے خود فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا۔
تقریب میں طیفا یعنی علی ظفر کے ساتھ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی، فلم کے ڈائریکٹر احسن رحیم سمیت کاسٹ اینڈ کریو اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔
مانڈوی والا، ٹیڈپول، لائٹ اینگل اور جیو فلمز کی پیشکش طیفا ان ٹربل فلم 7 ماہ قبل 25 ممالک میں ریلیز ہوئی تھی۔
’طیفا ان ٹربل‘ دنیا بھر میں 50 کروڑ کمانے والی تیسری پاکستانی فلم، پہلی نان ہالیڈے کامیاب ترین فلم، سب سے زیادہ ممالک میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سمیت کئی ریکارڈز بنا چکی ہے۔
تقریب میں ہمایوں سعید، یاسر نواز، نبیل قریشی، نادیہ حسین، رافع راشدی، وجاہت رؤف اور بہروز سبزواری سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
تقریب میں شرکاء نے علی ظفر کے ’طیفا ان ٹربل 2‘ کے بڑے اعلان کے ساتھ دنیا بھر میں 50 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کا جشن بھی منایا گیا