کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشتگرد کا نفسیاتی معائنہ کرانے کا حکم


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ حملوں کے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے نفسیاتی معائنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ کے جج کیمرون منڈر نے دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کی تو اس موقع پر دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل کیا گیا۔

28 سالہ دہشت گرد پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف 50 افراد کو قتل اور 39 کو زخمی کرنے کی چارج شیٹ تیار کی ہے۔

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں حملے میں زخمی ہونے والے افراد سمیت ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ملزم ٹیرنٹ نے رہائی کی درخواست دائر نہیں کی جب کہ عدالت نے ملزم کو 14 جون تک ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے 15 مارچ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمع ہونے والے نمازیوں کو نشانہ بنایا اور اس کی فیس بک پر لائیو ویڈیو بھی چلاتا رہا۔

واقعے میں سب سے زیادہ شہادتیں النور مسجد میں ہوئیں اور مجموعی طور پر 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں