اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی جس پر نیپرا نے 81 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام کے مطابق فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی ہے۔
رواں برس 20 فروری کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تعین نیپرا کرتا ہے اور اب بھی وہی کرے گا۔