ہالی وڈ مارولز سپر ہیروز فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ اور ’کیپٹین مارول‘ رواں ماہ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
فلم ’کیپٹن مارول‘ گزشتہ ماہ 8 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جسے ڈزنی ریجینل آفس کی جانب سے پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم اب نیوپلیکس سینما کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فلم ’کیپٹن مارول‘ سمیت ’ڈمبو‘ بھی جلد ریلیز کردی جائے گی۔
دوسری جانب ایٹریم سینما نے بھی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا کہ رواں ماہ 26 اپریل کو تھری ڈی ’اوینجرز اینڈ گیم‘ ریلیز ہوگی۔
ایکشن تھرل اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’شازام‘ بھی 5 اپریل کو پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ اور ’کیپٹن مارول‘ کی ٹکٹس کی بکنگ جاری ہے اور فلم بینوں کے لیے ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہیں۔