حکومت کے معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا: سراج الحق


لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے اشاروں پر عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے لیکن دعوے کرنے والے حکمران اب مہنگائی بڑھنے پر عوام کو برداشت کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کے 436 ملزم آزاد پھر رہے ہیں، انہیں آج تک پوچھا نہیں گیا، 18 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں لہٰذا وزیراعظم کو مخالفتیں بڑھانے کی بجائے کم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں