پرتگال میں گزشتہ برس دسمبر میں ذہنی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل اسپورٹس کھلاڑی کیٹرینا سیکویرا کو گزشتہ برس دسمبر میں استھیما (سانس لینے میں مشکل پیش آنے) کے اٹیک کے بعد ڈاکٹروں نے ذہنی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔
بچے کی پیدائش خاتون کے تقریباً 32 ہفتے حاملہ رہنے کے بعد عمل میں آئی اور استھیما کے اٹیک کے بعد سے ہی خاتون کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔
کیٹرینا کو جب استھیما کا اٹیک ہوا تو اس وقت وہ 19 ہفتوں کی حاملہ تھیں اور وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، گزشتہ برس 26 دسمبر کو ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔
تقریباً 56 روز تک خاتون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ خاتون کے شکم میں موجود بچے کو بچایا جا سکے۔