بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی


اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر کے ذریعے بھارت کی جانب سے میٹنگ مؤخر کیے جانے کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات مؤخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو کرتاپور راہداری کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں دونوں طرف سے آئندہ میٹنگ پر  بلانے پر اتفاق ہوا تھا، ان مذاکرات میں تصفیہ طلب مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی تھی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف جانے بغیر آخری لمحات اور بالخصوص 19 مارچ کو ایک مثبت تکنیکی مذاکرات کے بعد میٹنگ مؤخر کرنا ناقابلِ فہم ہے۔

بھارت کی جانب سے میٹنگ مؤخر کیے جانے سے قبل ڈاکٹر فیصل نے بھارتی میڈیا کو میٹنگ کی کوریج کی اجازت بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری پر قدم اٹھایا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کا افتتاح کیا


اپنا تبصرہ لکھیں