پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ چائلڈ پروٹیکشن خیبر پختونخوا نے ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مردان، صوابی، ایبٹ آباد، چارسدہ، کوہاٹ، سوات، بنوں اور چترال میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لوئردیر، بٹگرام اور بونیر کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بھی بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو 31 مارچ تک بینک اکاؤنٹس بھی بند کرنے اور بچوں کی حوالگی سمیت تمام ریکارڈ متعلقہ محکمے کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ملازمین کو کلیئرنس کروانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے جب کہ فہرست میں شامل بند کیے جانے والے یونٹس کے ملازمین کو لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں۔