پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا جوش و جذبہ سے بھرپور خصوصی ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیز کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کے کئی پرومو جاری کیے گئے جن میں ملک کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہر دل کی آواز ’پاکستان زندہ باد‘ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج سمیت پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یوم پاکستان کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ ‘پاکستان زندہ باد‘ 3 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔
ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ میں گلوکار ساحر علی بگا کی لہوگرما دینے والی آواز شامل ہے جس کی شاندار شاعری عمران رضا نے تحریر کی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کل پریڈ میں بھی اس گانے کو پیش کیا جائے گا جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔
جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔