افغان صوبے ہلمند میں تقریب کے دوران دھماکا، متعدد افراد زخمی


کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک تقریب کے دوران دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز صوبہ ہلمند کے لشکر گاہ اسٹیڈیم میں یومِ کسان کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا بتاناہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر تعداد سیکیورٹی اور مقامی حکام کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین نے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں