اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، سابق ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس، معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اور فلم اسٹار ریما خان سمیت سینکڑوں شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا۔
سول ایوارڈز دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
ڈاکٹر آ صف ایم الرحمان، ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈاکٹرعنایت اللہ،عطاء اللہ عیسٰی خیلوی، یاسر شاہ اور شمیم احمدکو ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
انجینئر معراج احمد شہید، اسد علی، بم دھماکے میں شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور شہید محمد ادریس کو ستارہ شجاعت کا اعزاز عطا کیا گیا۔
محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہ حارث کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔
پروفیسر عبدالباری خان اور مائیکل جینسن، کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس، ظہیر ایوب، غلام اصغر اور پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، شعیب سلطان اور صدرالدین ہاشوانی کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
سپاہی سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئر ایڈمرل زاہد الیاس، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق اور میجر جنرل ندیم احمد کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
کیپٹن شاہد فاروق، شہید کیپٹن جنید حفیظ، شہید سپاہی آفتاب احمد خان اور شہید سپاہی فتح اللہ، شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلطان ناصر، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، شہید صوبیدار شوکت خان کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
ایئر مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان بخاری، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد، میجر جنرل فیض حمید کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، رئیر ایڈمرل محمد شفیق، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیاء، میجر جنرل سعید احمد، میجر جنرل امجد علی خٹک، میجر جنرل اظہر رشید، میجر علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف، میجر جنرل محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
معروف نیوز کاسٹر و اینکر عشرت فاطمہ، لقمان علی افضل، محمد اشرف علی مرحوم، فلم اسٹار ریما خان، راشد مسعود خان اور امان اللہ خان، ثناء اللہ گھمن، رشید مسعود خان اور امان اللہ خان کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی عطاکیا گیا۔
خالد خان، محمد نعمان ظفر، وجاہت اللہ آفریدی، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید اور محمد اقبال، سید نعمت اللہ، سید غائب علی شاہ، حاجی زاہد اور خوشحال خان، بریگیڈیئر رضوان افضال، محمد یونس، ساجد حسین، عمر ساجد شہید، سید فواد علی مرحوم، محب خان مرحوم اور شارخ زیدی، صائم شفایت مرحوم، حنیف بشیر، عمران عقیق، قمر زمان اور فیاض ٹیپو اور اکرم خان کو تمغہ شجاعت عطا کیا گیا۔
عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، ادا کارہ مہوش حیات، پشتو موسیقار و گلوکار سردار علی ٹکر، سید علی عباس، محمد رفیق شاد اور خواجہ صفر علی، محمد یوسف گوندل، رانا محمد ضعیم اور مظہر اقبال، ڈاکٹر افتخار احمد، سید صبیح الدین رحمانی، شہزاد عالم، عظمیٰ سعید، ڈاکٹر اکرام علی ملک اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ اللہ دتہ شہید کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔