فن سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی، ودیا بالن


بھارتی اداکارہ ودیا بالن بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں پر پابندی کے خلاف بول پڑیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کارخود کش حملے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

ہندو انتہاپسندوں کے دباؤ کے باعث پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں عاطف اسلم کی آواز میں شامل گیت بھی نکلوالیے ہیں۔

لیکن اب اداکارہ ودیا بالن پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

ودیا بالن نے اپنے ریڈیو شو ’ دھن بدل کر دیکھو‘ کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ فن سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر، سینما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں لیکن اب بہت ہوگیا اور لگتا ہے کہ اس بار سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کارخودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد سے بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندؤں نے منظم انداز میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کررکھی ہے جس میں بھارتی میڈیا بھی پیش پیش ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں