سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا جب کہ بھارتی مظالم کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کا محاصرہ کیا اور نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
سوپور کے عوام قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ کشمیری تاجروں کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
انتہا پسندوں کے مسلمان کشمیریوں پر حملے، ان کی املاک کو جلانے کے خلاف لال چوک سمیت سری نگر کے مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور تعلیمی مراکز بھی بند ہیں۔