نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی


ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ایک روزہ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری بھارتی بیٹںگ لائن لڑکھڑا گئی اور کپتان روہت شرما سمیت پوری ٹیم 30.5 اوورز میں صرف 92 رنز بناسکی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مارٹن گپٹل 14 اور کپتان کین ولیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہینری نکولس نے 30 اور روس ٹیلر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹرینٹ بولٹ کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹرینٹ بولٹ کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

اس سے قبل کپتان ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی، دسویں نمبر پر بیٹںگ کے لیے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16 اور کلدیپ یادیو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبمن گل 9، کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ 5 ایک روزہ میچز میں بھارت کو پہلے ہی 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کپتان ویرات کوہلی نے آرام کرتے ہوئے چوتھے میچ کا حصہ نہ بنے۔


اپنا تبصرہ لکھیں