ذرا سا یاداشت پر زور دیں آپ نے مطالعہ پاکستان میں ضرور پڑھا ہو گا کہ پاکستان کی نقد آور فصل یا کیش کراپ کسے کہا جاتا ہے۔
یاد آیا ، ‘گنا’ ہے پاکستان کی بڑی کیش کراپ، اور اسی گنے کے جوس کو پاکستان کا قومی مشروب قرار دیا جاتا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر لوگوں کی جانچ کے لیے ایک سوال پوچھا گیا اور کہ “پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے؟” اس کے ساتھ تین جوابات بھی دیے گئے جن میں سے لوگوں کو درست جواب کا انتخاب کرنا تھا۔
اس سوال پر 7 ہزار سے زائد لوگوں نے جوابات دیے اور اکثریت 81 فیصد نے درست جواب یعنی گنے کے جوس کو قومی مشروب قرار دیا جب کہ 15 فیصد مالٹے اور 4 فیصد نے گاجر کے حق میں ووٹ دیا۔
بعد ازاں حکومت نے بھی لوگوں کو آگاہ کیا کہ درست جواب گنے کا جوس ہی ہے۔
گزشتہ دنوں حکومت نے اسی طرح قومی مٹھائی یعنی گلاب جامن کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔