برطانوی شہزادے کی گاڑی کی ٹوٹی پلاسٹک ‘سونا’ بن گئی


برطانوی شہزادہ فلپ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پڑے چند ٹکڑے بھی سونے کے بھاؤ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔

یہ اشیاء فروخت کرنے والے شہری کا دعویٰ ہے کہ یہ چیزیں کنگز لین نارتھ فالک سے اٹھائی گئی ہیں جہاں چند روز قبل برطانوی شہزادہ فلپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

آن لائن ویب ای بے پر فروخت کے لیے پیش کی گئی چیزوں کی فہرست میں شہزادہ فلپ کا ڈی این اے بھی موجود ہے، یعنی اگر کوئی چاہے تو اس کی مدد سے کسی چیز کی کلوننگ کی جا سکتی ہے۔

چیزوں کو فروخت کے لیے پیش کرنے والے کا کہنا ہے کہ جمع ہونے والی تمام رقم کینسر ریسرچ برطانیہ کے لیے جمع کی جائے گی۔

آن لائن ویب ای بے پر شہزادہ فلپ کے حادثے سے جڑی چیزیں پیش کی ہوئی ہیں۔

اب تک 139 بولیوں میں ان اشیاء کی قیمت 65 ہزار 900 پاؤنڈ لگ چکی ہے۔

آن لائن ویب ای بے کا کہنا ہے کہ فہرست میں تین پلاسٹک پارٹس شامل ہیں، شیشہ نہیں۔

اشیاء فروخت کرنے والے کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں اس نے چوری نہیں کیں بلکہ حادثے کے بعد بہت دیر تک یہ روڈ کنارے پـڑی رہیں۔

اس نے مزید کہا کہ جب حادثے کے بعد اس روز یہ چیزیں جائے وقوعہ سے نہیں اٹھائی گئیں تو مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں نے اس موقع کو غنیمت جان کر وہ چیزیں جمع کر لیں۔

چیزیں فروخت کرنے والے شہری کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے مجھے کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ تمام رقم فلاحی کام کے لیے استعمال ہو گی۔

شہزاد فلپ کی گاڑی کو حادثے کے بعد کرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے ہٹایا جا رہا ہے۔ فوٹو: آرچنٹ

خیال رہے کہ چند روز قبل 97 سالہ پرنس فلپ کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس میں برطانوی شہزادہ محفوظ رہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور اور ایک خاتون معمولی زخمی ہوئیں جب کہ ایک خاتون کی کلائی ٹوٹ گئی


اپنا تبصرہ لکھیں