پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے: رپورٹ


اسلام آباد:وزارت تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے مطابق پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے اور پاکستان نےچین کو 5 سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جن کی مالیت ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ انسانی بالوں کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2016 سے 2017 تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی جس سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں