نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل کراچی میں آغاز، پانچ ٹیمیں میدان میں


نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کل (7 مئی) کراچی کے اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں پانچ ٹیمیں – چیلنجرز، کنکررز، انوینسیبلز، اسٹارز اور اسٹرائیکرز حصہ لیں گی۔

ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ فاتح ٹیم 15 لاکھ روپے اپنے نام کرے گی، جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا، “پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی، اور فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک والی ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔”


اپنا تبصرہ لکھیں