پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پلے آف میں جگہ یقینی بنانے کے لیے لاہور قلندرز کو 9 مئی کو پشاور زلمی کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ جیتنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا
زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد پلے آف کی دوڑ مزید تیز ہو گئی، جس سے پوائنٹس ٹیبل میں ڈرامائی تبدیلی آئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قلندرز نے نو میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا آخری مقابلہ کرو یا مرو کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 7 مئی کو کراچی میں ہوگا
دریں اثنا، بابر اعظم کی قیادت میں زلمی اپنے بقیہ دو میچ جیتنے کی صورت میں پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لے گی۔ ایک اور اہم مقابلے میں، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل ایکس کے 26ویں میچ میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز چار ایڈیشنز میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے باوجود مایوس کن مہم کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔