عزیز نورانی کا اعلان: ’لسبیلہ‘ کی ڈیلس میں نئی برانچ، خالص پاکستانی ذائقے جلد آپ کے قریب


عزیز نورانی کا اعلان: ’لسبیلہ‘ کی ڈیلس میں نئی برانچ، خالص پاکستانی ذائقے جلد آپ کے قریب

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس: ہیوسٹن کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ’لسبیلہ‘ کے مالک عزیز نورانی کے ڈیلس آمد پر ان کے اعزاز میں ایک پُرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی حبا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ناصر صدیقی نے اپنے دفتر میں کی، جس میں شوبز، کاروباری اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران عزیز نورانی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ڈیلس میں ’لسبیلہ‘ کی نئی برانچ کا آغاز کریں گے، تاکہ کراچی کے اصلی اور خالص ذائقے یہاں کی پاکستانی کمیونٹی تک پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ پردیس میں بھی پاکستان کی خوشبو، ذائقہ، اور یادیں زندہ رہیں۔

ناصر صدیقی نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عزیز نورانی کے ہیوسٹن میں پاکستانی کھانوں کے ورثے کو زندہ رکھنے کے کردار کو سراہا، اور یقین دہانی کروائی کہ ڈیلس کی کمیونٹی اس نئے منصوبے میں بھرپور تعاون کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں