حکومت نے یکم مئی (جمعرات) سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
2 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، مزید کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر تک گر گئی ہے۔