سعودی عرب نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کے روز سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، سعودی وزارت خارجہ نے جنوبی ایشیا کے دو ممالک کے مابین جاری تنازعات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے مسلسل واقعات تشویش کا باعث ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز نے مارکو روبیو کو پہلگام حملے پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا
سعودی وزارت خارجہ نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کشیدگی کو کم کریں اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کا حل نکالیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کو اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں، سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جو بھارت اور پاکستان اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔