راشد خانزادہ کی بڑی بہن کا امریکہ میں انتقال، 16 اپریل کو کراچی میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
نیویارک/کراچی : یہ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد خانزادہ کی بڑی ہمشیرہ طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصے سے ایک امریکی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ منگل، 15 اپریل 2025 کو بعد نمازِ ظہر (1 بجے دن)، بیت الامان اسلامک سینٹر، 2351 نیو بولڈ ایوینیو، برانکس، نیویارک میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد ان کی تدفین Marlboro Muslim Memorial Cemetery، مورگن ویل، نیو جرسیمیں عمل میں آئے گی۔
مرحومہ کے بھائیوں اقبال خانزادہ، اخلاق خانزادہ اور راشد خانزادہ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں تدفین کے بعد کراچی میں بدھ، 16 اپریل کو عصر کے وقت، راشد خانزادہ کی رہائش گاہ (سی ویو، مبارک مسجد کے قریب) پر ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، اور اہلِ محلہ سے اس دعائیہ مجلس میں شرکت کی پُرخلوص اپیل کی گئی ہے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ