غیر قانونی رہائشیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا عمل جاری


پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

صرف 12 اپریل کو ہی 7,025 سے زائد غیر دستاویزی افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔

اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر دستاویزی افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 935,870 تک پہنچ چکی ہے۔

ملک میں اب بھی مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکومت پاکستان تمام غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

حکام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ انخلاء کے عمل کے دوران کسی بھی فرد کے ساتھ بدسلوکی نہ کی جائے۔

حکومت پاکستان نے اپنے وطن واپس جانے والوں کے لیے معیاری خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں