جیمز ونس کی 43 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دھار اننگز اور خوشدل شاہ کے برق رفتار 60 رنز کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
کنگز کی اننگز
234 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کنگز (236-6) نے چار گیندیں باقی رہتے ہوئے باآسانی ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے قبل کنگز کا آغاز لڑکھڑاتا ہوا تھا اور انہوں نے صرف 79 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔
ڈیوڈ وارنر (12)، شان مسعود (0) اور عرفات منہاس (10) کوئی خاص مزاحمت پیش نہ کر سکے۔
عرفان خان (5) اور عباس آفریدی (9) ناقابل شکست رہے۔
ونس نے اپنی شاندار سنچری میں 14 چوکے اور چار چھکے لگائے۔
خوشدل شاہ نے اپنی جارحانہ 60 رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے مارے۔
سلطانز کے لیے عاکف جاوید (3-41) نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
مائیکل بریسویل (1-44) اور اسامہ میر (1-30) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیوڈ وِلی (0-40)، کرس جورڈن (0-48) اور شاہد عزیز (0-32) کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز نے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل ایکس کے تیسرے میچ کے دوران پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز کے لیے 235 رنز کا بڑا ہدف مقرر کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ اس مجموعے کی بنیاد رضوان کی 63 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز تھی، جس میں نو چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
اوپنرز نے پہلے پانچ اوورز میں 55 رنز بنا کر تیز بنیاد رکھی۔ رضوان نے شراکت میں ابتدائی جارحیت کی قیادت کی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے بین الاقوامی کھلاڑی شائی ہوپ نے تیز سنگل ڈبل کر کے آٹھ رنز کا اضافہ کیا قبل اس کے کہ حسن علی نے انہیں چھٹے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ کر دیا۔
اس کے بعد، رضوان نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے مختصر 27 رنز کی شراکت قائم کی، عثمان خان نے 15 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔
ملتان کی رفتار اس وقت مزید بڑھی جب کامران غلام کریز پر رضوان کے ساتھ شامل ہوئے۔ دونوں نے چھ اوورز تک جاری رہنے والی تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی مضبوط شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالا دیا۔ غلام 15ویں اوور میں عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
پھر رضوان نے مائیکل بریسویل کے ساتھ مل کر آخری اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کی۔ دونوں نے صرف 32 گیندوں پر ناقابل شکست 89 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے سلطانز ایک بڑے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
بریسویل نے 17 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے باؤلرز میں سے صرف حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ ہی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
ٹاس
کراچی کنگز نے ہفتہ کو کراچی کے اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف ایک جامع فتح حاصل کی ہے۔
پلئینگ الیون
ملتان سلطانز: محمد رضوان (وکٹ کیپر اور کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ وِلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی