پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کل، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان


پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کل (بدھ) ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق، پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو بھی آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، ون ڈے سیریز سے قبل بلیک کیپس کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں مزید غیر معروف کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کی توقع ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا: “پچھلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے باوجود ٹیم میں لڑنے کا جذبہ موجود ہے۔”

انہوں نے کہا، “ہمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میں حالات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔”

محمود نے اعتراف کیا: “انفرادی پرفارمنسز تو آرہی ہیں، لیکن بطور یونٹ پرفارمنس معیار کے مطابق نہیں ہے۔”


اپنا تبصرہ لکھیں