وزارت خزانہ کی اقتصادی رپورٹ: مارچ میں مہنگائی کم، اپریل میں اضافے کا خدشہ


وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 1 سے 1.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔ تاہم، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اپریل میں مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا۔

ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، جو 23.96 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا، جو 21.82 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

درآمدات میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا، جو 38.82 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 691 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں