نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی آئی کپتان مائیکل بریسیول نے منگل کو کہا کہ پاکستان سیریز کھلاڑیوں کے لیے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا “اچھا موقع” ہوگی۔
آنے والی وائٹ بال سیریز سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بریسیول نے کہا: “میں ٹی ٹوئنٹی آئی سیریز میں نیوزی لینڈ کی کپتانی کرنے پر پرجوش ہوں۔”
بریسیول نے کہا کہ ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے گرین شرٹس کے ٹیم بیلنس کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، “پاکستان ایک متوازن ٹیم ہے کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔”