امریکی سفارت خانے کا نیا آن لائن ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم، اہم ہدایات جاری


امریکی سفارت خانے نے 8 فروری 2025 سے مؤثر ایک نیا آن لائن ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، اور درخواست گزاروں کے لیے ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے مطابق، ویزا درخواست گزاروں کو اپنی اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے سے پہلے نئے سسٹم میں ایک پروفائل بنانا ہوگا۔ وہ لوگ جنہوں نے پہلے ہی ویزا فیس ادا کر دی ہے یا پچھلے سسٹم میں اپائنٹمنٹ شیڈول کر لی ہے، انہیں اپنی تفصیلات کو بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل کرنے کے لیے اسی ای میل آئی ڈی کے ساتھ رجسٹر کرنا چاہیے۔

وہ درخواست گزار جنہوں نے 3 فروری 2025 سے پہلے اپنی ویزا فیس ادا کی ہے، سفارت خانے نے انہیں اپنی نئی پروفائل بناتے وقت اپنی ادائیگی کی تاریخ اور رسید نمبر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر درخواست گزاروں کو اپ ڈیٹ شدہ عمل کے حوالے سے کوئی سوالات ہیں تو وہ ای میل یا فون کے ذریعے مدد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں